ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جبکہ 424 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو مجموعی کیسز کی تعداد 8 ہزار 761 ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 81 ہزار 925 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں تاحال 2 لاکھ 97 ہزار14 مصدقہ کرونا کیس سامنے آچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1054 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کرونا کے 90 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،ملک میں تاحال 26 لاکھ 84 ہزار 252 کروناٹیسٹ کیے جاچکے ہیں