ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 7 ہلاکتیں

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان برقرار ہے ایک دن میں 7ہلاکتیں اور48افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔گزشتہ روز ملک بھر میں22448 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے48نئے کیسز سامنے آئے۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک6 ہزار175مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 13953ہے، اب تک مجموعی طور پر2لاکھ 89ہزار215 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور جس میں دو لاکھ 69 ہزار087 کورونامریض صحت یاب ہوچکے ہیں این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں سے سندھ میں2322، پنجاب میں2ہزار182 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1307 مریض داخل ہیں اور کورونا کے137 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔