ملک بھر میں آج سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم 25 ستمبر تک جاری رہے گی، قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں چلائی جائے گی، مہم میں دو روز کیچ اپ ڈیز ہونگے، کیچ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی۔ملک بھر میں مہم کے دوران 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ لاہور میں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔