ملکی تاریخ کی پہلی عید جب کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی

کراچی: کورونا وائرس سے پوری دُنیا کا نظام ہی تلپٹ ہوکر رہ گیا ہے۔ عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر پاکستانی سنیماؤں میں خوب رش دیکھنے میں آتا تھا، تاہم قیام پاکستان کے بعد یہ پہلی عید ہوگی جب کوئی فلم ریلیز نہیں کی جارہی۔
اس سے قبل عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے مواقع پر کئی پاکستانی فلمیں ریلیز ہوتی تھیں اور ان میں خوب مقابلہ ہوتا تھا، لیکن اس بار فلمی میدان بالکل خالی ہوگا، کوئی مقابلہ ہوگا اور نہ کوئی مووی کسی پر بازی لے کر جائے گی۔