لندن: چین سے پھیلنے والی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ملکہ برطانیہ بھی قرنطینہ میں چلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس نے شاہی محل کا بھی رخ کر لیا۔ یہ وائرس نوجوانوں سے زیادہ ضعیف افراد کو متاثر کرتا ہے۔
برطانیہ میں لاک ڈائون کے بعد ملکہ برطانیہ بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں، مگر اس کا سبب زیادہ سنگین ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی محل کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا۔
خیال رہے کہ شاہی محل میں 500 سے زاید ملازم ہیں، متاثرہ ملازم سے گزشتہ دونوں ملکہ کی ملاقات ہوئی تھی، اسی باعث انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔