ملٹری ٹرائل مکمل: بدنام زمانہ گینگسٹر عزیر بلوچ کراچی جیل منتقل

کراچی: لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو فوجی مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق بدنامہ زمانہ گینگسٹر عزیر بلوچ کے خلاف غداری اور غیر ملکی ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزامات کے تحت ملٹری ٹرائل ہوا۔
عزیر بلوچ کو ارشد پپو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے 22 اپریل کو گواہ طلب کرلیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیاری گینگسٹر عزیر بلوچ کے خلاف رینجرز، ایل ای اے اور پولیس پر حملوں سمیت متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔
لیاری گینگ وار کے اس بدنامہ زمانہ کردار کو سن 2016 میں رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔