ملاقات کے بعد مریم نواز ہوٹل کے باہر بلاول بھٹو کو ڈھونڈتی رہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین گذشتہ شام چائے پر ملاقات ہوئی جس میں پی ڈی ایم اتحاد اور آئی جی سندھ اغواء انکوائری پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹوئٹ کے معاملے پر تفصیلی طور تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انکوائری رپورٹ کو لے کر کچھ شکوے شکایات بھی ہوئے۔
ملاقات کے اختتام پر ہوٹل سے نکلتے ہوئے مریم نواز بلاول بھٹو کو ڈھونڈتی رہیں لیکن وہ اُن کا نہ ملے۔ دونوں رہنماؤں نے چائے پر ملاقات کے بعد گارڈن میں آدھا گھنٹہ چہل قدمی بھی کی۔ جس کے بعد ہوٹل سے رخصت ہونے کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو ڈھونڈتی رہیں جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ بلاول کہاں ہیں؟ میں انہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ بلاول کدھر ہیں ، میں اُن کو خدا حافظ کہنا چاہتی ہوں۔ تھوڑی دیر کے بعد بلاول کو دیکھتے ہی مریم نواز ان سے مخاطب ہوئیں اور کہا کہ میں صرف آپ کو خدا حافظ کہنا چاہتی تھی۔ انہوں نے الیکشن کے لیے ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔