سرینگر: دُنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ان حالات میں بھی سفاک بھارتی فوج چین سے نہیں بیٹھی اور ظلم کی انتہا کردی۔ ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے قاضی گند میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔چوبیس گھنٹے میں شہدا کی تعداد7 ہو گئی ،کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا،قابض فوج کے گشت سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھاجس کے بعد چوبیس گھنٹے میں شہدا کی تعداد چار ہو گئی تھی۔