پلواما: مقبول ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے دیوانے مقبوضہ کشمیر میں بھی بڑی تعداد میں ہیں، اس سے متاثر ہوکر ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام ہی ’ارطغرل‘ رکھ دیا۔
ٹوئٹر پر طاہر نامی صارف نے اپنے بچے کی پیدائش کے بعد بننے والے ہسپتال کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم والدین نے اپنے بیٹے کا نام ’دیرلیش ارطغرل‘ کے مرکزی کردار سے متاثر ہو کر ’ارطغرل‘ رکھا ہے۔
صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ہے کہ نومولود کا نام ترک سیریز کے مرکزی کردار ’اطغرل‘ پر رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ماہر امراض اطفال کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین بڑے ہی شوق سے ’ارطغرل غازی‘ دیکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ’ارطغرل‘ رکھا ہے۔