لاہور: ممتاز محقق، ماہر تعلیم اور خاکہ نگار پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 سال تھی۔
تفصیلات کے مطابق 9 اکتوبر 1935 کو شیرانی آباد ضلع ناگور ریاست جودھ پور میں پیدا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
وہ اردو کے معروف محقق پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی کے پوتے اور نامور شاعر اختر شیرانی کے صاحبزادے تھے۔
انھوں نے سے تاریخ اور فارسی میں ایم اے کیا، تدریس کا پیشہ اختیار کیا اور فارسی کے استاد کے طور پر شہرت پائی۔
ریٹائرمینٹ کے بعد انھوں نے خاکہ نگاری پر توجہ دی۔ ان کے تحقیقی مقالات کی تعداد 50 سے زائد ہے۔