معروف ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے

معروف ماہر تعلیم اور ادیب، پروفیسر انور احمد زئی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے۔
تفصیلات کے مطابق ضیاءالدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر، میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، میرپور خاص بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ای ڈی او کراچی پروفیسر انوار احمد زئی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
وہ ایک ماہ سے علیل اور زیر علاج تھے اور آج صبح انتقال کرگئے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی جائے گی۔
تدریس کے ساتھ ادبی میدان میں میں ان کا شمار شہر کی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ ایک طویل عرصے انٹر بورڈ کے سربراہ کے منصب پر فائز رہے۔

؎انوار احمد زئیپروفیسر انوار احمد زئیمعروف ماہر تعلیم