کراچی: معروف عالم دین مفتی محمد نعیم دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی محمد نعمان کے مطابق والد دل کے عارضے میں مبتلا تھے ،انہیں گھر پر دل کا دورہ پڑا، طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران وہ خالق حقیقی سے جاملے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف اور دیگر نے ان کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔