کراچی: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مذہب کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں، البتہ اداکاری نہیں چھوڑی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹوئٹر پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں اپنی ویڈیو میں بھی اس بات کی وضاحت کرچکا ہوں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کررہا اور دین اسلام میں اداکاری حرام ہونے سے متعلق کوئی بات نظر نہیں آتی۔
ان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایسے پراجیکٹ میں کام کروں گا، جہاں اللہ کی متعین کردہ حدود کی پاس داری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی سے متعلق سماجی رابطوں کی بیشتر ویب سائٹ پر ان کے کیریر کے حوالے سے خبر شایع ہوتی رہی ہیں۔