لاہور: مستحق افراد کی خدمت کیلئے مایاعلی نے راشن تقسیم کرنا شروع کردیا
اداکارہ مایا علی جان لیوا کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے غریب ، دیہاڑی دار مزدوروں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں۔ مایا علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مستحق افراد میں تقسیم کیے جانے والے راشن بیگز کی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ راشن کا پہلا بیچ ہے جو ہم مستحق افراد میں تقسیم کرنے جا رہے ہیں۔