ترجمان پنجاب حکومت ،چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں خصوصا پاکستان میں رہنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے وژن کی پاسداری کرتے ہوئے نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا،ملکی دفاع میں بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مسیح ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں، تعلیم، صحت، سماجی بہبود کے شعبہ میں بھی مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔