مستحقین کی مدد، اعصام الحق نے اپنا ہدف پورا کرلیا

لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد متاثرہ خاندانوں تک راشن پہنچانے کا اپنا ہدف پورا کر لیا۔ اعصام الحق 30 مارچ کو کورونا کے خلاف جنگ میں متحرک ہوئے تھے، ہزار گھروں تک راشن پہنچانے کا کام شروع کیا تھا۔
وبائی آفت سے بچاؤ کے لیے قومی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق معروف سماجی تنظیم کے تعاون سے ایک ہزار مستحق فیملیز تک راشن پہنچانے کے لیے خود میدان میں آئے تھے۔
انہوں نے اپنے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ مستحقین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنے ٹینس کیریئر میں سیکھا ہے کہ ہم مل کر ہی مضبوط ہو سکتے ہیں۔