مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی، دوبارہ کورونا ٹیسٹ!

لاہور: ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی، انہوں نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی، لیگی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔
خیال رہے کہ 2 اپریل کو مریم نواز کے خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ تاہم آج دوبارہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا۔

covid 19 testMaryam NawazPML N