لاہور: ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے، وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر دے دیا گیا، اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے، ڈی جی ہیلتھ اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی عارضی چارج پر چلائی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نالائق، نااہل، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے، پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انا کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پہ فعال نہیں ہو سکا، نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے۔