مرکزی بینک کا بڑا فیصلہ، شرح سود میں دو فیصد کمی، سنگل ڈیجیٹ پر آگئی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود مزید 2 فیصد کمی کر دی ، ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ شرح سود کم کی گئی ۔
رواں سال 28 جنوری کو مرکزی بینک کے گورنر باقر رضا نے شرح سود کو 13.25 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ شرح سود میں کمی کی جائے۔اس دوران کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو اسٹیٹ بینک نے 17مارچ کو شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کا اعلان کیا ، جس کے بعد شرح سود 12.50 فیصد ہو گئی تھی۔
ٹھیک ایک ہفتے کے بعد مرکزی بینک نے ایک مرتبہ پھر شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کی، 24 مارچ کو شرح سود 11 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اب ایک مرتبہ پھر شرح سود میں دو فیصد کمی کر دی ہے جس کے بعد یہ شرح سنگل ڈیجیٹ 9 فیصد پر آگئی ہے۔