مراد سعید کی شہباز شریف پر کڑی تنقید

اسلام آباد: وفاق وزیر مراد سعید کی جانب سے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ وہ کب واپس آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چینی اور آٹے کے بحران سے متعلق ن لیگی رہنما کے بیان کے جواب میں مراد سعید کہتے ہیں کہ چھوٹے میاں صاحب! ادھر ادھر کی چھوڑیے، پہلے یہ بتائیں، آپ واپس کب آرہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آپ خود تشریف لائیں، ورنہ "شاہی سواری” کے ذریعے واپسی کا آپشن بھی دستیاب ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے جیسے آپ کے دفتر سے چوری میں ملوث کارندے ڈھونڈ نکالے، ایسے آٹا چینی کی قلت پیدا کرنے والوں تک بھی پہنچ جائیں گے۔