ماہرہ اورفہد کی فلم قائداعظم زندہ باد کی پہلی جھلک سامنے آگئی

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان اوراداکار فہد مصطفی کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی پہلی جھلک مداحوں کو بھاگئی ہے۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اوراداکار فہد مصطفی کی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے اداکارہ اور ساتھ ساتھ فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی نے بھی تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کیوں ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ میں فہد مصطفیٰ پہلی بارایک پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھارہے ہیں اورفلم رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے