لاہور : پنجاب میں ایس او پیزکی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے، ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیزکی خلاف ورزی پر شہریوں پر جرمانے کی تجاویز پر غور شروع کردیا، ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ کمرشل ایریاز میں سوشل ڈسٹنسنگ نہ کرنے پر دو ہزار، کمرشل ایریا کے مالکان کو بھی دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا، بس مالکان کو سماجی فاصلہ اور دیگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دس ہزار روپے، ویگن مالک کو پانچ ہزار، کارمالک کو دو ہزار،آٹورکشہ اور ٹو ویلرز کو پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کی سفارش ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے باقاعدہ منظوری کے بعد نوٹی فیکیشن جاری ہوگا۔