مارکیٹیں کھلنے کے بعد نقصان کا ذمے دار کون ہوگا؟ ظفر مرزا کا انوکھا بیان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں عوام کا ہجوم ہے، صورتحال میں نتائج جو بھی ہوں، اس کے ذمہ دار عوام خود ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز اور اموات کی تعداد تشویش ناک ہے، سماجی میل جول میں کمی کورونا کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضعیف افراد اجتماعات میں جانے سے گریز کریں، دکانوں اور ٹرانسپورٹ کے لیے ایس اوپیز بنائیں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتیں ایک ہزار سے زائد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور دکانوں میں جم غفیر ہے، نتائج جو بھی ہوں گے، اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔
یاد رہے کہ مارکٹیں کھولنے کے معاملے پر سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔

CoronacoronavirusVOSظفر مرزا