مائیکل جیکسن نے 11 سال قبل ہی کورونا کی پیشگوئی کر دی تھی

نیویارک: کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے ایک باڈی گارڈ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن آج سے 11 سال قبل ہی دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے آگاہ تھے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت ماسک پہن کر رکھتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائیکل جیکسن کے گارڈ میٹ فیڈز نے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا کہ جب پوری دنیا کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 20 ہزار سے زائد لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔میٹ فیڈز نے بتایا کہ مائیکل جیکسن اس بات سے آگاہ تھے کہ جلد یا بدیر ایک ایسا تیزی سے پھیلنے والا جراثیم وبائی مرض کی صورت اختیار کرکے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور دنیا والے اس کے سامنے بے بس ہوں گے۔گارڈ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مائیکل جیکسن ہمیشہ ہمیں بھی قدرتی آفت کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے تھے۔

کورونا وائرس