لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے 13 لاشیں برآمد، 10 زخمی

کراچی: اتوار کو لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے اب تک 13 افراد کی لاشیں اور 10 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔
گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید افراد کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
گنجان آبادی اور تنگ راستے ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں اور مشینری کے جائے حادثہ پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔