لوگوں کے باہر آنے میں اپوزیشن کا کوئی ہاتھ نہیں عوام خود پریشان ہے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کے باہر آنے میں اپوزیشن کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ لوگ خود پریشان ہیں۔اںھوں نے کہا کہ استعفیٰ حل نہیں ہے ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، حکومت کبھی نہیں کہے گی کہ جلسے کامیاب ہورہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات خطرناک نظر آرہے ہیں، بہاولپور کی ریلی میں ہزاروں لاکھوں لوگ تھے،سختیوں اور دبائو میں بھی لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو نیشنل ڈائیلاگ نہیں کرنے بلکہ اگر ڈائیلاگ کرنے ہوتے تو یہ رویہ نہیں ہوتا، اپوزیشن نے کئی بار کوشش کی کہ مسئلے حل ہوں۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ذمہ دار لوگ ذمہ داری محسوس نہیں کررہے۔