کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لندن کی بسوں کو عارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لندن کی دو مسافر بسوں کی سیٹیں اتار کر آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات نصب کردئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ایک بس میں دو کورونا مریضوں کو منتقل کیا جاسکے گا، ایمبولینس سروس کورونا کی وجہ سے شدید دباؤ میں ہے جس کے تحت بسوں کو ایمبولینس میں تبدیل کیا گیا۔بس کمپنی کی جانب سے دو ڈرائیور بھی این ایچ ایس انتظامیہ کو دئیے گئے ہیں۔