لاہور میں پٹرول کی پھر قلت، شہری پریشان

لاہور: نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول کی قلت پیدا کردی، شہر کے بیشتر پمپس پر پٹرول ختم ہوگیا جس کے بعد پمپس پر قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول سستا ہوگیا لیکن اب پٹرول تلاش کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
پٹرول سستا ہوتے ہی عوام کے لیے نایاب، شہر میں پٹرول کی قلت سر اٹھانے لگی۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر حکومتی چیک اینڈ بیلنس ختم ہو گیا، لاہور کے بیشتر پمپس پر پٹرول کی فروخت معطل ہو کر رہ گئی۔