لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں پارکس کھل گئے، شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کرلیا تاہم بچوں کے جھولوں کے لیے بنائے گئے پلے لینڈ بند رہیں گے۔
75 روز بعد آج سے معمول کے مطابق پارکس کھول دیئے گئے۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے بتایا کہ صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک پارک عوام کے لئے کھلے رہیں گے، پارکس میں آنے والے شہری ماسک پہنیں گے، ہاتھوں پر گلوز کا استعمال کرنا بھی لازمی ہے، ان ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو پارک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔