صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث فوگ میں کمی آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارز کت بعد سردی کی شدد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔جبکہ دوسری جانب بارش کے باعث مختلف علاقوں میں لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا بارش کے باعث لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور ، چوہنگ، مانگا منڈی اور پھول نگر، جمبر، پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کےعلاقوں میں بارش کے باعث قومی شاہرات پر اکثر مقامات پر پھسلن ہے، بارش میں گاڑی کی رفتار کم اور اگلی گاڑی سے زیادہ فاصلہ رکھیں۔