ایڈنبرگ: لاک ڈاؤن کے باعث اسکاٹ لینڈ میں والدین نے بچوں کی خاطر گھر میں ہی ریستوران کھول لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح اسکاٹ لینڈ میں بھی کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ تفریحی مراکز، بچوں کے پلے ایریاز اور ریستوران بند ہونے کے باعث اسکاٹش والدین نے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔
والدین نے اپنے بچوں کو باہر جیسا ریستوران کا ماحول پیش کرنے کے لیے گھر میں ہی ریستوران جیسا انتظام کیا۔ کھانے کے میز کو مینو کارڈ، گلاس، پلیٹ اور ٹیشو کے ذریعے اس طرح سجایا گیا کہ ہوبہو ریستوران کا منظر پیش کرنے لگا۔
دریں اثنا ماں نے ویٹرس کے خدمات انجام دیے، بچوں کے من پسند کھانوں کا آرڈر لے کر باپ کو دیا۔ خیال رہے کہ پاب نے اس دوران شیف کے فرائض انجام دیے۔ بچوں نے والدین کے ساتھ خوب سیر ہوکر کھانا کھایا۔