پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے سنا تھا بہاولپور والے سیاسی ریلیوں میں شریک نہیں ہوتے لیکن گزشتہ روز بہاولپور کی عوام نے ریکارڈ توڑدیا۔ مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز مزید یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا لانگ مارچ کا پلان بالکل ہے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان لوگوں کی سہولت اور موسم کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ استعفے ہوں گے انشاء اللہ، 31جنوری تک اگر وہ عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کوئی اور فیصلہ کریں گے۔