اسلام آباد: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ایک اور خلاف ورزی پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے بھرپور احتجاج کیا اور مراسلہ دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے 20 مئی کو کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ میں پوٹھی گائوں کو نشانہ بنایا، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 45 سال کا محمد عارف شدید زخمی ہوگیا، بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اب تک 1102 بار کنٹرول لائن جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کرچکا ہے۔