غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد شیشہ اور حقہ پیش کرنے پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اب کرونا وائرس کے امور کے نگراں اداروں نے مذکورہ پابندی اٹھا لی ہے۔سعودی عرب کورونا وائرس امور کی نگراں کمیٹی نے قہوہ خانوں اور ریسٹورانٹس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایک دن میں ایک شیشہ ایک ہی گاہک استعمال کرے گا اور اس کی عمر 18 سے 65 برس ہونی چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکام نے اجازت نامے میں یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ گاہک کو اپنا پائپ ساتھ لانے کی ترغیب دی جائے اور کوشش کی جائے کہ اگر قہوہ خانہ یا ریسٹورانٹس پائپ فراہم کریں تو ایسے پائپ کا استعمال کریں جو استعمال کے بعد تلف کردئیے جائیں۔