کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی بدانتظامی ناقابل معافی ہے۔
گزشتہ دنوں پی آئی اے کی بدقسمت پرواز پی کے 8303 میں اپنے خاندان کو کھو دینے والے زین پولانی کے بھائی کمیل پولانی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اداروں کی کارکردگی کی نااہلی کے بارے بتایا۔
کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زین پولانی کے دو بچوں کی نماز جنازہ اور تدفین ہوگئی ہے جب کہ ان کے ایک بچے کی لاش حکام کی نااہلی کے باعث 11 دن قبل کسی اور خاندان کے سپرد کردی گئی تھی جسے اس خاندان نے دفنا بھی دیا۔
کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان، پی آئی اے اور مرتضیٰ وہاب کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس معاملے پر سخت تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کمیل پولانی کے اس ٹوئٹ پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ‘پی آئی اے کی بدانتظامی نا قابل معافی ہے، یہ لواحقین کے خاندان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا بھیانک خواب ہے۔