قطب شمالی کے علاقے (آرکٹک) میں اوزون کی سطح کے ساتھ ایک حیران کن واقعہ رونما ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق "غیر معمولی ماحولیاتی حالات” کی وجہ سے اوزون کی پرت میں پیدا ہونے والا ایک بڑا شگاف ازخود بھر گیا۔
یورپی کمیشن کے کوپرنیکس سیٹلائٹ پروگرام نے اس غیر معمولی شفائی واقعے کی تصدیق کی ہے، خیال رہے کہ اوزون کی پرت تباہ کن تابکار شعاعوں سے زمین کی حفاظت کا فطری انتظام ہے۔
آلودگی، زہریلے مادوں اور غیرصحت مند انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے اوزون کی سطح کو شدید نقصان پہنچتا ہے، ان ہی کے باعث انٹارکٹکا میں ظاہر ہونے والا وہ شگاف ظاہر ہوا تھا، جس کی دریافت نے نقصان دہ کیمیائی مادوں کے استعمال کو کم کرنے کی عالمی کوششوں کو حوصلہ دیا۔
البتہ آرکٹک کا سوراخ انسانی سرگرمیوں کے باعث نہیں، بلکہ غیرمعمولی، پراسرار عوامل کی وجہ سے ظاہر ہوا تھا، جو اب بھر گیا ہے۔
سن 2011 میں بھی آرکٹک میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، البتہ حالیہ شگاف غیرمعمولی طور پر بڑا تھا اور اسے ایک خطرہ تصور کیا جارہا تھا۔
البتہ اب یورپی سینٹر کی تحقیقاتی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ 2020 کے شمالی نصف کرہ کے اوزون سوراخ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔