فیصل آباد، آئل ریفائنری میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد: فیصل آباد کی آئل ریفائنری میں آتش زدگی سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سدھار کے قریب آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتش زدگی سے اب تک 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر چار افراد کی اموات ہوئیں اور ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جو جان بر نہ ہوسکا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق فیکٹری میں ایک لاکھ لیٹر سے زائد تیل موجود ہے۔