فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اپنی 36 ویں سالگرہ منارہے ہیں

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ 14 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ فیس بک کو بنانے والے مارک زکر برگ جو اس وقت دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں مارک زکربرگ 14 مئی 1984 میں نیویارک میں پیدا ہوئے ان کے والد ایڈورڈ زکربرگ ایک ڈینٹسٹ تھے اور ان کی والدہ کیرن کیپنر ایک سائیکولوجسٹ تھیں۔

مارک کی تین بہنیں بھی ہیں۔مارک کو بچپن میں ہی کمپیوٹر کا شوق پیدا ہوگیا تھا، صرف بارہ سال کی عمر میں مارک نے اپنے والد کے ڈینٹل کلینک کیلئے ایک سافٹ ویئر بنالیا۔ مارک بچپن میں ہی کمپیوٹر گیم ڈیزائن کرنا سیکھ گئے تھے۔ مارک نے ہائی اسکول سے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی۔ 2002 میں مارک کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں سے ایک ہارورڈ یونیورسٹی میں ایڈمیشن مل گیا۔


2004 میں مارک نے فیس بک نامی سافٹ ویئر پر کام کرنا شروع کردیا اور فیس بک کی کامیابی کے بعد 2004 کے ایک تک فیس بک کے دس لاکھ یوزر ہوچکے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سافٹ ویئر دنیا بھر میں مقبول ہوگیا۔

جہاں کسی زمانے میں کبوتروں کے زریعے پیغامات بھیجے جاتے تھے لیکن اب یہ دنیا ایک گلوبل ویلیج بن گئی ہے لیکن اب ایک دوسرے سے کمیونیکیٹ کرنا نہایت ہی آسان ہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ آپ اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں بھی شیئر کرسکتے ہیں۔