کوہاٹ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے دیگراداروں سے تعاون کرتی رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی حالیہ صورت حال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کوروناسے متعلق سہولتوں کا جائزہ لیا اور آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے پر افسران اور جوانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، کورونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔