اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، شہادت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عوام اور حکومت عید منائیں گے، شریعت چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔