پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی فردوس عاشق اعوان کو معاف کرنے کو تیار ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ غلطی تسلیم کرنے کی بجائے میرے خلاف عدالت جانا ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں۔ میں بھی قانونی راستہ اپنانے کا حق رکھتا ہوں
۔قادر مندوخیل نے کہا فردوس عاشق اعوان اس سے قبل بھی لوگوں سے ٹاک شوز میں لڑتی رہی ہے۔ میں نے کرپشن یاد دلائی تو ٹاک شو کے بعد فردوس عاشق اعوان نے میرا گلا پکڑا۔ ٹاک شو ختم ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان میرے پیچھے آئی اور کہا کہ ادھر آؤ کہاں جا رہے ہو۔انہوں نے کہا فردوس عاشق اعوان معافی مانگےتومعاف کرنے کو تیار ہوں۔ میں نے فردوس عاشق اعوان کو گالی نہیں اورنہ دینے کا سوچ سکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ قیادت کی مشاورت سے کروں گا۔ پارٹی کی خواتین فردوس عاشق اعوان کے اقدام پر غصہ میں ہیں۔