وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے،عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی پہلی لہر میں عوام کی زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی جس کی دنیا معترف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبا کی دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔