عوام کی حفاظت اولین ترجیح، تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں، اٹھارہویں ترمیم صوبوں کے آئینی اختیارات کی ضامن ہے لہذا سندھ حکومت صوبے کے حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے کرے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے وفاق کی طرف سے کوئی پابندی نہیں، پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے، وفاق صوبوں کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو مزید موثر بنانے اور تقویت دینے میں اپنا کردار اور ذمے داری ادا کرتا رہے گا جب کہ تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔