عوام پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی کی تقریب کے مناظر کی تصویریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر شیئر کی جبک ساتھ کیپشن میں آصفہ بھٹو زرداری نے لکھا کہ گڑھی خدا بخش کا مقام اس بات کا گواہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں لوگوں کا ہجوم اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، عوام کی مرضی ہمیشہ اعلی ہی رہے گی۔