عوامی ریلیف، جہانگیر ترین نے بڑی پیشکش واپس لے لی

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر 67 روپے کلو چینی دینے کی پیشکش واپس لے لی، تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبریں رونما ہونے کے بعد جہانگیرترین نے یوٹیلٹی حکام سے ناراضی کا اظہار کیا اور حکومت کو 67 روپے کلو چینی بغیر ٹینڈر کے دینے کی پیشکش بھی واپس لے لی، اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا کے کچھ عناصر پیشکش کے حوالے سے غلط خبریں نشر کررہے ہیں،

میں نے یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی پیشکش کی، منفی پروپیگنڈے کے باعث میں یہ آفر واپس لینا چاہوں گا، انہوں نے کہا کہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے جیسے ای سی سی کی جانب سے یہ آفر قبول کرنے کا مقصد مجھے نوازنا ہے،

تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ میری ملز اب بھی اوپن ٹینڈر کے تحت 20 ہزار ٹن چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے کہا تھا کہ بغیر ٹینڈر جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی، جہانگیر ترین نے سب سے کم ریٹ دیے ہیں، وہ چینی 67 روپے فی کلو میں حکومت کو فروحت کریں گے۔