ایک طرف اپوزیشن جہاں پی ٹی آئی کی کارگردگی سے نا خوش ہے وہی اٹک سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اپنی ہی حکومت پر چڑھ دوڑے۔طاہر صادق نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نااہل لوگوں پر مشتمل ہے، قیام پاکستان سے لےکر آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی موجودہ دورمیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام لولا لنگڑا بنا دیا ہے، 10 ارب کی بجائے صرف سوا 3 کروڑ درخت لگائے گئے، 10 ارب درختوں کیلئے اِن کے پاس نرسریاں ہی نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی بھی حکومت کی کارگردگی پر برہم نظر آئے تھے جس کے بعد ان سے استعفا طلب کرلیا گیا تھا۔