عمان ٹیکس اتھارٹی ملک میں یکم اکتوبر سے میٹھے مشروبات پر 50 فیصد ایکسائز ٹیکس عائد کرے گی جس کے بعد مذکورہ مشروبات مہنگے ہوسکتے ہیں جن میں جوس، فروٹ ڈرنکس، اسپورٹ ڈرنکس اور کین کافی وغیرہ شامل ہیں، اتھارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی۔جبکہ قدرتی جوس پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا جن میں کوئی چینی یا میٹھی شے کی مصنوعی ملاوٹ نہ ہو، دودھ دہی اور دیگر خشک میواجات سے بنے مشروب ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق عمان ٹیکس اتھارٹی نے رواں سال جون میں ہی ان میٹھے مشروبات کی فہرست جاری کی تھی جن پر یکم اکتوبر سے ایکسائز ٹیکس عائد ہونے جارہا ہے۔عمان کے اس اقدام پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے ملک میں شوگر کا استعمال کم ہوگا جس کی وجہ سے بیماریاں کم جنم لیں گی