کراچی: معروف ذاکر اور عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے۔
معروف عالم دین طالب جوہری کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ طالب جوہری کے بیٹے ریاض جوہری نے انتقال کی تصدیق کی۔
طالب جوہری کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی شخصیت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، علامہ طالب جوہری کی میت رات گئے انچولی امام بارگاہ منتقل کی گئی، جہاں اُن کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں فردوس شمیم نقوی، ۔فاروق ستار، عامر خان و دیگر بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔