عظمیٰ خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی، ملک ریاض خاندان سے کوئی تعلق نہیں: آمنہ عثمان کا ویڈیو پیغام

اداکارہ عظمیٰ خان کے ملک ریاض کی بیٹیوں پر مبینہ تشدد اور دھمکیوں کے الزامات کے بعد آمنہ عثمان نامی خاتون کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں اداکارہ کے تمام دعووں کو مسترد کر دیا گیا۔
آمنہ عثمان نے الزام عاید کیا کہ حسان خان نیازی نامی ایک شخص نے ملک ریاض سے اپنی پرخاش کا بدلہ لینے کے لیے یہ سب کیا، جو اداکارہ کی بہن ہما خان کا بوائے فرینڈ ہے۔ انھوں نے دعوے کیا کہ انھیں یہ پیش کش کی گئی ہے کہ اگر وہ لڑکیوں کو پیسے دے دیں، تو یہ معاملہ دب جائے گا، مگر انھوں نے انکار کر دیا۔
انھوں نے یہ الزام بھی رد کر دیا کہ وہ اداکارہ کے گھر میں زبردستی داخل ہوئیں۔ وہ ان کے شوہر ہی کا گھر تھا، جہاں انھیں داخل ہونے کا حق تھا۔ انھوں نے اپنی تیرہ سالہ شادی کو بچانے کے لیے یہ سب کیا، متعدد عظمی خان کو متعدد وارننگز دیں، مگر اداکارہ نے اپنی روش نہیں بدلی۔

ویڈیو کے لیے یہاں کلک کریں

انھوں نے اپنے شوہر کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا انھوں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔ کسی پر بھی تیل نہیں چھڑکا، وہاں نشہ کیا جارہا تھا اور وہی محلول اداکارہ پر پھینکا تھا، اگر میری جگہ کوئی اور عورت ہوتی، تو زیادہ سخت ردعمل دیتی۔ یہ صرف شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔

آمنہ عثمانعظمیٰ خان