بغداد: عراق میں واقع التاجی فوجی اڈے کو 2 دن بعد پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے التاجی فوجی اڈے پر نامعلوم مقام سے ایک درجن سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں جو امریکی فوجیوں کے رہائشی کمرے میں گرے تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عراقی حکام نے ٹی آر ٹی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر راکٹس امریکی فوجیوں کی قیام گاہ کے نزدیک گرے جب کہ کچھ راکٹس عراقی فضائیہ کے زیر استعمال رن وے پر بھی گرے۔ حکام نے جانی و مالی نقصان بتانے سے گریز کیا۔